Wednesday, 2 September 2020

سٹمپ مس کرنے پر سرفراز احمد پر تنقید ، آخر کار وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

 #DailyNewsPakistan
#DailyNewsPaper
#DailyNews
#News
#UrduNewsPakistan
#LatestNews
#newsHeadline
#PakistanNews
#InternationalNews
#Punjab
#CM

سٹمپ مس کرنے پر سرفراز احمد پر تنقید ، آخر کار وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا اسٹمپڈ مس کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔

ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف کروانے کی منظوری، یہ کیسا ہو گا؟

 

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف کروانے کی منظوری، یہ کیسا ہو گا؟

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیےکوشاں ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک نظام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969ءمیں ضروری ترامیم کی جائیں گی، جس کے بعد شہری نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شورومز پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی۔

Tuesday, 1 September 2020

ایون فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف کو اشتہاری قرار دینا بھی میرٹ پر ہو گا ، نوازشریف کو پیش تو ہونا پڑے گا ، عدالت کے ریمارکس

 اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میںنوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرینڈر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میںنوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرینڈر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نوازشریف کو مفرور قرار نہیں دے رہے ، نوازشریف کوعدالت میںپیش ہونے کا موقع دیتے ہیں ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف کو اشتہاری قرار دینا بھی میرٹ پر ہو گا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی سرینڈر نہیں کرتا تو وہ اشتہاری ہو گا۔ جسٹس محسن ختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کو پیش تو ہونا پڑے گا ۔