اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میںنوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرینڈر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میںنوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سرینڈر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نوازشریف کو مفرور قرار نہیں دے رہے ، نوازشریف کوعدالت میںپیش ہونے کا موقع دیتے ہیں ۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینا بھی میرٹ پر ہو گا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی سرینڈر نہیں کرتا تو وہ اشتہاری ہو گا۔ جسٹس محسن ختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کو پیش تو ہونا پڑے گا ۔
No comments:
Post a Comment